مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِ الْأَنْصَارِ . باب: انصار کی فضیلت کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدٍ - يَعْنِي ابْنَ عَقِيلٍ - قَالَ : قَدِمَ مُعَاوِيَةُ الْمَدِينَةَ ، فَتَلَقَّاهُ أَبُو قَتَادَةَ فَقَالَ : أَمَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " أَمَا إِنَّكُمْ سَتَلْقَوْنَ بَعْدِي أَثَرَةً " . قَالَ : فَبِمَا أَمَرَكُمْ ؟ قَالَ : أَمَرَنَا أَنْ نَصْبِرَ ، قَالَ : اصْبِرُوا إِذًا . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ حَسَنُ الْحَدِيثِ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤عبداللہ بن محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں : سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ منورہ تشریف لائے ، وہاں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے ان کی ملاقات ہوئی تو انہوں نے فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( انصار سے ) یہ ارشاد فرمایا تھا : ” تم لوگ میرے بعد ترجیحی سلوک کا سامنا کرو گے “ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا : تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ لوگوں کو کیا حکم دیا تھا ؟ سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے بتایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ حکم دیا تھا کہ ہم صبر سے کام لیں ، تو سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا : پھر آپ لوگ صبر سے کام لیں ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور عبداللہ بن محمد بن عقیل نامی راوی حسن الحدیث ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔