حدیث نمبر: 16450
وَعَنْ عَلِيٍّ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ فِيمَا أَعْلَمُ : " قَدِّمُوا قُرَيْشًا ، وَلَا تَقَدَّمُوهَا ، وَلَوْلَا أَنْ تَبْطَرَ قُرَيْشٌ لَأَخْبَرْتُهَا بِمَا لَهَا عِنْدَ اللَّهِ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ ؛ وَهُوَ مَتْرُوكٌ ، وَلَيْسَ هُوَ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ الَّذِي فِي ثِقَاتِ ابْنِ حِبَّانَ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرے علم کے مطابق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمائی ہے : ” قریش کو مقدم رکھو ! تم اُن سے آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرو ، اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ قریش تکبر کا شکار ہو جائیں گے ، تو میں انہیں بتاتا کہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں انہیں کیا قدر و منزلت حاصل ہے ۔ “

یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے اور وہ متروک ہے اور یہ وہ عدی بن فضل نہیں ہیں ، جس کا ذکر ابن حبان کی کتاب ” الثقات “ میں کیا ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16450
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف جداً
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2784)»