مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ . باب: امام ابوجعفر محمد بن علی بن حسین ( یعنی امام باقر ؒ ) کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16439
عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ قَالَ : أَتَانِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ وَأَنَا فِي الْكُتَّابِ ، فَقَالَ : اكْشِفْ عَنْ بَطْنِكَ ، فَكَشَفْتُ عَنْ بَطْنِي فَقَبَّلَهُ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنِي أَنْ أَقْرَأَ عَلَيْكَ السَّلَامَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ ، وَفِيهِ الْمُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
امام ابوجعفر محمد بن علی بن حسین ( یعنی امام باقر رحمہ اللہ ) بیان کرتے ہیں : سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ میرے پاس تشریف لائے میں اس وقت مدرسے میں تھا ، انہوں نے فرمایا : آپ اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹائیں میں نے اپنے پیٹ سے کپڑا ہٹایا ، تو انہوں نے میرے پیٹ پر بوسہ دیا اور پھر یہ فرمایا : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ ہدایت کی تھی کہ میں آپ کو سلام پہنچاؤں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مفضل بن صالح ہے اور وہ ضعیف ہے ۔