مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَقِّ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَالزَّجْرِ عَنْ سَبِّهِمْ . باب: صحابہ کرام کے بارے میں ، جو منقول ہے اور اُنہیں برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 16438
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ قَالَ : قُلْتُ لِلْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ : الشِّيعَةُ يَزْعُمُونَ أَنَّ عَلِيًّا يَرْجِعُ ؟ قَالَ : كَذَبَ أُولَئِكَ الْكَذَّابُونَ ، لَوْ عَلِمْنَا ذَلِكَ مَا تَزَوَّجَ نِسَاؤُهُ ، وَلَا قَسَمْنَا مِيرَاثَهُ . رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
عاصم بن ضمرہ بیان کرتے ہیں : میں نے سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے کہا: شیعہ یہ گمان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ( دنیا میں ) واپس آ جائیں گے ، تو انہوں نے فرمایا : یہ لوگ جھوٹے ہیں اور جھوٹ بولتے ہیں ، اگر ہمیں اس بات کا پتہ ہوتا ، تو آپ رضی اللہ عنہ کی ازواج نے دوسری شادی نہیں کرنی تھی ، اور نہ ہی ہم نے اُن کی وارثت تقسیم کرنی تھی ۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔