مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أُوَيْسٍ . باب: حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16440
عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ : نَادَى رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ [ الشامِ ] يَوْمِ صِفِّيَنَ : أَفِيكُمْ أُوَيْسٌ الْقَرَنِيُّ ؟ قَالُوا : نَعَمْ . قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " إِنَّ مِنْ خَيْرِ التَّابِعِينَ أُوَيْسًا " . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ . ¤محمد محی الدین
ابن ابولیلی بیان کرتے ہیں : جنگ صفین کے دن ، اہل شام میں سے ایک شخص نے بلند آواز میں پکار کر کہا: کیا تمہارے درمیان سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ موجود ہیں ؟ لوگوں نے جواب دیا : جی ہاں ! تو اس شخص نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے : ” تابعین میں سب سے بہتر اویس ہے ۔ “
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے ۔