مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي حَقِّ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَالزَّجْرِ عَنْ سَبِّهِمْ . باب: صحابہ کرام کے بارے میں ، جو منقول ہے اور اُنہیں برا کہنے کی ممانعت
حدیث نمبر: 16425
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : ذُكِرَ مَالِكُ بْنُ الدُّخْشُنِ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَقَعُوا فِيهِ ، يُقَالُ لَهُ : رَأْسُ الْمُنَافِقِينَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " دَعُوا أَصْحَابِي لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مالک بن دخشن کا ذکر کیا گیا ، لوگوں نے اس پر تنقید کی ، اس کے بارے میں یہ کہا: گیا : وہ منافقین کا سردار ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم میرے اصحاب کو رہنے دو ، تم میرے اصحاب کو برا نہ کہو ۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔