حدیث نمبر: 16412
وَعَنْ أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ : أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " خَيْرُ النَّاسِ قَرْنِي ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ " . رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : ” لوگوں میں سب سے بہتر میرا زمانہ ہے ، پھر اس کے بعد والوں کا ہے ، پھر اس کے بعد والوں کا ہے ۔ “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ، یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16412
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2766)»