حدیث نمبر: 16400
وَعَنْ جَابِرٍ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لَيَأْتِينَّ عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ يَخْرُجُ الْجَيْشُ مِنْ جُيُوشِهِمْ فَيُقَالُ : هَلْ فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَيَسْتَنْصِرُونَ بِهِ فَيُنْصَرُوا ، ثُمَّ يُقَالُ : هَلْ فِيكُمْ مَنْ صَحِبَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ فَيُقَالُ : لَا ، فَمَنْ صَحِبَ أَصْحَابَهُ ؟ فَيُقَالُ : مَنْ رَأَى مَنْ صَحِبَ أَصْحَابَهُ ، فَلَوْ سَمِعُوا بِهِ مِنْ وَرَاءِ الْبَحْرِ لَأَتَوْهُ " . ¤
محمد محی الدین

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” لوگوں پر ایسا زمانہ ضرور آئے گا کہ جب ان کا لشکر نکلے گا تو دریافت کیا جائے گا : کیا تمہارے درمیان کوئی ایسے فرد موجود ہیں جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہوں ؟ تو لوگ اس فرد کے وسیلے سے مدد کا حصول چاہیں گے ، تو ان کی مدد کی جائے گی ، پھر ایک زمانہ آئے گا کہ جب یہ کہا: جائے گا : کیا کوئی ایسا فرد موجود ہے ؟ جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا صحابی ہو ؟ تو جواب دیا جائے گا : جی نہیں ! تو یہ پوچھا: جائے گا کہ کوئی ایسا فرد ہے جو آپ کے اصحاب کے ساتھ رہا ہو ؟ تو یہ کہا: جائے گا : کون ہے ؟ جس نے ایسے شخص کو دیکھا ہو جو آپ کے اصحاب کے ساتھ رہا ہو ؟ تو اگر لوگوں کو ایسے کسی فرد کے بارے میں پتہ چلے کہ وہ سمندر کے پار ہے ، تو وہ پھر بھی اس کے پاس پہنچ جائیں گے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16400
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه ابو يعلى فى المسند (8182)»