مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16370
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ : تُوُفِّيَ وَاثِلَةُ بْنُ الْأَسْقَعِ سَنَةَ ثَلَاثٍ وَثَمَانِينَ ، وَهُوَ ابْنُ مِائَةٍ وَخَمْسِ سِنِينَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَسَعِيدٌ ضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
سعید بن خالد بیان کرتے ہیں : سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ کا انتقال 83 ہجری میں ہوا تھا ، اس وقت ان کی عمر 105 سال تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے سعید نامی راوی کو جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔