مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16367
- وَرَوَى عَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ مَخْرَمَةُ بْنُ نَوْفَلٍ ، وَيُكَنَّى أَبَا الْمِسْوَرِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ ، وَسِنُّهُ سَبْعُونَ سَنَةً ، وَقَدْ قِيلَ : وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ وَمِائَةِ سَنَةٍ ، أَسْلَمَ يَوْمَ الْفَتْحِ ، وَهُوَ مِنَ الْمُؤَلَّفَةِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
انہوں نے یحیی بن بکیر کا یہ بیان نقل کیا ہے : سیدنا مخرمہ بن نوفل رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ابومسور ہے ، ان کا انتقال 54 ہجری میں ہوا تھا اور اس وقت ان کی عمر 70 برس تھی ایک قول کے مطابق ان کی عمر 115 برس تھی ، انہوں نے فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا تھا اور وہ ” مؤلفۃ القلوب “ میں تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔