مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16349
وَعَنِ الْهَيْثَمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ : تُوُفِّيَ أَبُو سُفْيَانَ بْنُ حَرْبٍ لِتِسْعِ سِنِينَ مَضَيْنَ مِنْ إِمَارَةِ عُثْمَانَ ، وَكَانَ كُفَّ بَصَرُ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حَرْبٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَالْهَيْثَمُ مَتْرُوكٌ . ¤محمد محی الدین
ہیثم بن عدی بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کا انتقال سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کے 9 سال گزرنے کے بعد ہوا تھا اور سیدنا ابوسفیان بن حرب رضی اللہ عنہ کی بینائی رخصت ہو گئی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ہیثم نامی راوی متروک ہے ۔