مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16348
وَعَنِ الْحَارِثِ بْنِ عُمَيْرَةَ قَالَ : طُعِنَ أَبُو عُبَيْدَةَ ، وَشُرَحْبِيلُ بْنُ حَسَنَةَ ، وَأَبُو مَالِكٍ جَمِيعًا فِي يَوْمٍ وَاحِدٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ . ¤محمد محی الدین
حارث بن عمیرہ بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوعبیدہ رضی اللہ عنہ سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابومالک رضی اللہ عنہ ۔ یہ سب حضرات ایک ہی دن ، طاعون کی لپیٹ میں آئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے ۔