مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16350
وَعَنِ الْوَاقِدِيِّ قَالَ : وَفِيهَا مَاتَ أَبُو سُفْيَانَ : صَخْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَهُوَ ابْنُ ثَمَانٍ وَثَمَانِينَ سَنَةً - يَعْنِي سَنَةَ إِحْدَى وَثَلَاثِينَ - . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ إِلَى الْوَاقِدِيِّ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
واقدی بیان کرتے ہیں : اسی سال سیدنا ابوسفیان صخر بن حرب رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا ، اس وقت ان کی عمر 88 سال تھی ، راوی کہتے ہیں یعنی یہ 31 ہجری کا واقعہ ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور واقدی تک اس کے رجال ثقہ ہیں ۔