مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16347
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ شُرَحْبِيلُ بْنُ حَسَنَةَ - وَيُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ - سَنَةَ ثَمَانِيَ عَشْرَةَ ، أَوْ سَنَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ ، وَسِنُّهُ سَبْعٌ وَسِتُّونَ ، وَكَانَ عَامِلًا لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ابوعبداللہ ہے ان کا انتقال 18 ہجری میں یا شاید 17 ہجری میں ہوا تھا اس وقت ان کی عمر 57 سال تھی اور وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے مقرر کردہ گورنر تھے ۔