مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16346
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ : قَالَ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ ، وَكَانَ قَدْ رَأَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمِعَ مِنْهُ ، وَذَكَرَ أَنَّهُ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ سَنَةً يَوْمَ تُوُفِّيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - . قُلْتُ : فِي الصَّحِيحِ أَنَّهُ شَهِدَ أَمْرَ الْمُتَلَاعِنَيْنِ وَهُوَ ابْنُ خَمْسَ عَشْرَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
زہری بیان کرتے ہیں : سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت بھی کی ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سماع بھی کیا ہے ، انہوں نے یہ بات بیان کی ہے : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے وقت ان کی عمر پندرہ سال تھی ۔
( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : ” صحیح “ میں یہ بات مذکور ہے کہ وہ لعان کرنے والے میاں بیوی کے واقعہ کے وقت موجود تھے اور اس وقت ان کی عمر پندرہ سال تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔