مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16338
وَبِسَنَدِهِ قَالَ : مَاتَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ قَيْسٍ السُّلَمِيُّ - وَهُوَ مِنْ مُرَادٍ - سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ ، وَأَسْلَمَ قَبْلَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَنَتَيْنِ . ¤محمد محی الدین
اسی سند کے ساتھ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے : سیدنا ابوعبیدہ بن قیس رضی اللہ عنہ سلمی ، جن کا تعلق مراد قبیلے سے ہے ، ان کا انتقال 72 ہجری میں ہوا تھا اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے ، دو سال پہلے اسلام قبول کیا تھا ۔