مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16339
- [وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ : تُوُفِّيَ أَبُو عَبْسِ بْنُ جَبْرٍ بِالْمَدِينَةِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ ، وَسِنُّهُ سَبْعُونَ سَنَةً ، فَصَلَّى عَلَيْهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، وَنَزَلَ فِي قَبْرِهِ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، وَسَلَمَةَ بْنَ وَقْشٍ ، وَاسْمُ أَبِي عَبْسٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِنُ جَبْرٍ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوعبس بن جبر رضی اللہ عنہ کا انتقال مدینہ منورہ میں 34 ہجری میں ہوا تھا ، اس وقت ان کی عمر 70 سال تھی ، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی ، سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ اور سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمہ بن وقش رضی اللہ عنہ ان کی قبر میں اترے تھے ، سیدنا ابوعبس رضی اللہ عنہ کا نام ” عبدالرحمن بن جبر “ رضی اللہ عنہ ہے ۔