مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16336
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ : عُثْمَانُ بْنُ عَامِرِ بْنِ كَعْبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ أَبُو قُحَافَةَ ، أَسْلَمَ يَوْمَ الْفَتْحِ ، وَتُوُفِّيَ سَنَةَ أَرْبَعَ عَشْرَةَ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ بِسَنَةٍ ، وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ سَنَةً ، وَوَرِثَ أَبَا بَكْرٍ هُوَ وَأُمُّهُ سَلْمَى بِنْتُ صَخْرِ بْنِ عَامِرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ كَعْبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ . . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک ( یعنی ) سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ ۔ یہ فتح مکہ کے دن مسلمان ہوئے تھے اور ان کا انتقال 14 ہجری میں ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے انتقال کے ایک سال بعد ہوا تھا ، انتقال کے وقت ان کی عمر 94 سال تھی ، یہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے وارث بنے تھے ، ان کی والدہ سلمہ بنت صخر بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ ہیں ۔