مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ قَالَ : قُتِلَ عَلِيٌّ وَهُوَ ابْنُ ثَمَانٍ وَخَمْسِينَ ، وَبِهَا قُتِلَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، وَمَاتَ بِهَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ ، وَمَاتَ بِهَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ . ¤ قَالَهُ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيهِ أَيْضًا . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَهُوَ مُنْقَطِعُ الْإِسْنَادِ بِالنِّسْبَةِ إِلَى عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَابْنُهُ الْحُسَيْنُ . ¤امام محمد بن علی بن حسین ( یعنی امام باقر رحمہ اللہ ) بیان کرتے ہیں : جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے اس وقت ان کی عمر 58 سال تھی سیدنا امام حسین بن علی رضی اللہ عنہ بھی اتنی ہی عمر میں شہید ہوئے تھے ، امام زید العابدین کا انتقال بھی اتنی ہی عمر میں ہوا تھا ( راوی کہتے ہیں : ) امام باقر کا انتقال بھی اتنی ہی عمر میں ہوا ۔ یہ بات امام جعفر صادق رحمہ اللہ نے بھی اپنے والد کے حوالے سے نقل کی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی طرف نسبت کے حوالے سے
یہ روایت سند کے اعتبار سے ” منقطع “ ہے ۔