مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16312
وَعَنْ سُفْيَانَ بْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ : سَمِعْتُ الْمَهْدِيَّ سَأَلَ جَعْفَرًا كَمْ كَانَ لَعَلِيٍّ حِينَ قُتِلَ ؟ قَالَ : ثَمَانٍ وَخَمْسُونَ ، وَبِهَا قُتِلَ الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ . ¤محمد محی الدین
سفیان بن عیینہ بیان کرتے ہیں : میں نے مہدی کو سنا ، اس نے جعفر سے سوال کیا : جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے تو ان کی عمر کتنی تھی ؟ انہوں نے بتایا : 58 سال اور اتنی ہی عمر میں سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ شہید ہوئے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں اور اس کی سند منقطع ہے ۔