مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16301
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ : جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ ، يُكَنَّى أَبَا مُحَمَّدٍ ، وَيُقَالُ : أَبَا عَدِيٍّ ، وَأُمُّهُ : أُمُّ حَبِيبٍ بِنْتُ شُعْبَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسِ بْنِ عَبْدُودِ بْنِ نَضِرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِسْلِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ ، وَأُمُّهَا بِنْتُ الْعَاصِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ ، تُوُفِّيَ سَنَةَ تِسْعٍ وَخَمْسِينَ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا جبیر رضی اللہ عنہ بن مطعم بن عدی بن نوفل بن عبدمناف ۔ ان کی کنیت ” ابومحمد “ ہے اور ایک قول کے مطابق ” ابوعدی“ ہے ، ان کی والدہ ام حبیب بنت شعبہ بن عبداللہ بن ابوقیس بن عبدود بن نضر بن مالک بن حسل بن عامر بن لؤی ہیں ، اور اس خاتون کی والدہ عاص بن امیہ بن شمس بن عبدمناف کی صاحبزادی ہیں ، ان کا انتقال 59 ہجری میں ہوا تھا ۔