مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16300
وَبِسَنَدِهِ قَالَ : مَاتَ بُرَيْدَةُ بْنُ الْحَصِيبِ الْأَسْلَمِيُّ بِخُرَاسَانَ فِي خِلَافَةِ يَزِيدَ بْنِ مُعَاوِيَةَ سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَسِتِّينَ ، وَبُرَيْدَةُ يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ . . ¤محمد محی الدین
اس سند کے ساتھ امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا بریدہ بن حصیب اسلمی رضی اللہ عنہ کا انتقال خراسان میں ، یزید بن معاویہ کے عہد خلافت کے دوران 62 ہجری میں ہوا تھا ۔ سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ” ابوعبداللہ “ تھی ۔