مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16296
عَنْ قَتَادَةَ قَالَ : آخِرُ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَوْتًا بِالْكُوفَةِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفَى ، وَبِالْبَصْرَةِ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ . ¤محمد محی الدین
قتادہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ، کوفہ میں سب سے آخر میں انتقال سیدنا عبداللہ بن ابواوفیٰ رضی اللہ عنہ کا ہوا تھا اور بصرہ میں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کا ہوا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایسا راوی ہے جس سے میں واقف نہیں ہوں ۔