مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں ، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16297
وَعَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : فِي سَنَةِ إِحْدَى هَلَكَ أَبُو أُمَامَةَ : أَسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ ، أَخَذَتْهُ الذُّبَحَةُ ، وَالْمَسْجِدُ يُبْنَى . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابن اسحاق بیان کرتے ہیں : ایک ہجری میں سیدنا ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوا تھا ، انہیں ” ذبحہ “ نامی بیماری نے گرفت میں لیا تھا ، اس وقت مسجد تعمیر ہو رہی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ۔