مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ ذَكَرَ لَهُ الطَّبَرَانِيُّ اسْمًا أَوْ كُنْيَةً . باب: اُن حضرات کا تذکرہ ، امام طبرانی نے جن کا نام ، یا کنیت بیان کیے ہیں
حدیث نمبر: 16294
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ : سَعْدُ بْنُ عُبَيْدٍ : هُوَ أَبُو زَيْدٍ الَّذِي جَمَعَ الْقُرْآنَ ، وَابْنُهُ عُمَيْرُ بْنُ سَعْدٍ : هُوَ وَالِي عُمَرَ ، وَهُوَ سَعْدُ بْنُ عُمَيْرِ بْنِ النُّعْمَانِ ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں : سیدنا سعد بن عبید رضی اللہ عنہ ۔ یہ سیدنا ابوزید ہیں ، جنہوں نے قرآن جمع کیا تھا اور ان کے صاحبزادے سیدنا عمیر بن سعد رضی اللہ عنہ ہیں ، یہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے مقرر کردہ گورنر تھے اور وہ سیدنا سعد بن عمیر بن نعمان رضی اللہ عنہ ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔