مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ ذَكَرَ لَهُ الطَّبَرَانِيُّ اسْمًا أَوْ كُنْيَةً . باب: اُن حضرات کا تذکرہ ، امام طبرانی نے جن کا نام ، یا کنیت بیان کیے ہیں
حدیث نمبر: 16285
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ : [ بَشِيرُ بِنُ الْخَصَاصِيةَ السُّدُوسِيُّ ، وَهُوَ ] بَشِيرُ بْنُ مَعْبَدِ بْنِ شَرَاحِيلَ بْنِ سَبُعِ بْنِ ضُبَارَةَ بْنِ سَدُوسٍ ، كَانَ اسْمُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ زَحْمًا ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَشِيرًا . قُلْتُ : عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا بشیر بن خصاصیہ سدوسی رضی اللہ عنہ ، یہ سیدنا بشیر بن معبد بن شراحیل بن سبع بن ضبارہ بن سدوس ہیں ، ان کا نام زمانہ جاہلیت میں ” زحم “ تھا ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام ” بشیر “ رکھا ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : امام ابوداؤد نے اس روایت کا کچھ حصہ نقل کیا ہے ۔