مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16255
- وَعَنْ يَحْيَى بْنِ مَعِينٍ قَالَ : عَبْدُ خَيْرِ بْنُ يَزِيدَ الْهَمْدَانِيُّ جَاهِلِيٌّ إِسْلَامِيٌّ ، قَالَ : أَذْكُرُ أَنَّا كُنَّا بِالْيَمَنِ ، فَأَتَانَا كِتَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ . ¤محمد محی الدین
یحیی بن معین بیان کرتے ہیں : عبدخیر بن یزید ہمدانی ، انہیں زمانہ جاہلیت اور زمانہ اسلام دونوں نصیب ہوئے ہیں ، وہ بیان کرتے ہیں : مجھے یہ بات یاد ہے کہ ہم لوگ یمن میں تھے ، ہمارے پاس اللہ کے رسول کا مکتوب آیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ۔