مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16254
- وَعَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ قَالَ : أَسْلَمْتُ قَبْلَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَنَتَيْنِ ، وَصَلَّيْتُ ، وَلَمْ أَلْقَهُ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ الْجُدَيُّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
عبیدہ سلمانی بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے دو سال پہلے مسلمان ہو گیا تھا اور میں نے نماز بھی ادا کی تھی ، لیکن میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں ہوئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں ، امام طبرانی کہتے ہیں : اس کی سند میں ایک راوی عمرو بن زرارہ جدی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔