مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16249
- وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ إِيَاسٍ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ قَالَ : أَذْكُرُ أَنِّي سَمِعْتُ بِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أَرْعَى إِبِلًا لِأَهْلِي بِكَاظِمَةَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَسَمَّاهُ سَعِيدًا ، وَصَوَابُهُ سَعْدٌ ، وَفِيهِ هِشَامُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا سعید بن ایاس ابوعمرو شیبانی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : مجھے یہ بات یاد ہے کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا ہے : میں اس وقت کاظمہ کے پاس اپنے گھر والوں کے اونٹ چرا رہا تھا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، انہوں نے ان کا نام سیدنا سعید رضی اللہ عنہ بیان کیا ہے ، جبکہ درست یہ ہے کہ ان کا نام سیدنا سعد رضی اللہ عنہ ہے ، اس روایت کی سند میں ایک راوی ہشام بن عبداللہ سلمی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں ، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں ۔