مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16240
- وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ : أَبُو الْحَسَنِ الْمَازِنِيُّ جَدُّ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى ، اسْمُهُ تَمِيمُ بْنُ عَمْرٍو ، اسْتَعْمَلَهُ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى الْمَدِينَةِ حِينَ خَرَجَ إِلَى الْعِرَاقِ حِينَ خَرَجَ [ إِلَيْهِ ] سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ . . ¤محمد محی الدین
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں : سیدنا ابوالحسن مازنی رضی اللہ عنہ ، عمرو بن یحیی کے دادا ہیں ، ان کا نام تمیم بن عمرو ہے ، سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ جب عراق تشریف لے گئے تھے تو انہوں نے انہیں مدینہ منورہ کا گورنر مقرر کیا ، جب سہل بن حنیف نکل کر ان کی طرف آئے تھے ۔