مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
- وَقَالَ : هِنْدُ بْنُ أَبِي هَالَةَ ، وَاسْمُ أَبِي هَالَةَ : النَّبَّاشُ بْنُ زُرَارَةَ بْنِ وَقْدَانَ بْنِ حَبِيبِ بْنِ سَلَامَةَ بْنِ عَوْفِ بْنِ جَرْوَةَ بْنِ أُسَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ تَمِيمٍ ، حَلِيفُ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ ، وَهُوَ ابْنُ خَدِيجَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَتْ قَبْلَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عِنْدَ أَبِي هَالَةَ ; فَوَلَدَتْ لَهُ هِنْدًا ، ثُمَّ وَلَدَتْ هَالَةَ ، ثُمَّ تَزَوَّجَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - [ وَابْنُهُ هِنْدُ بْنُ هِنْدٍ ] . ¤امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا ہند بن ابوہالہ رضی اللہ عنہ ، ابوہالہ نام نباش بن زرارہ بن وقدان بن حبیب بن سلامہ بن عوف بن جروہ بن اسید بن عمرو بن تمیم ہے ، یہ بنو عبدالدار کے حلیف ہیں اور یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کے بیٹے ہیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا ، ابوہالہ کے نکاح میں تھیں ، سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا نے ان کے صاحبزادے سیدنا ہند رضی اللہ عنہ کو جنم دیا تھا ، پھر انہوں نے ہالہ کو جنم دیا ، پھر اس کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ شادی کر لی ، ہند بن ابوہالہ کے صاحبزادے ہند بن ہند ہیں ۔