مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16216
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَبْرٍ الْأَنْصَارِيُّ [ ثُمَّ الْأَوْسِيُّ ] بَدْرِيٌّ ، وَيُقَالُ : اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ ، وَكَانَ اسْمُهُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَبْدَ الْعُزَّى ، وَهُوَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ بَدْرٍ ، وَيُقَالُ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ جَبْرِ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ بْنِ عَمْرِو بْنِ مَالِكِ بْنِ الْأَوْسِ بَدْرِيٌّ . . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : سیدنا عبدالرحمن بن جبر انصاری اوسی رضی اللہ عنہ ، انہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے ، ان کا نام ایک قول کے مطابق عبداللہ ہے ، زمانہ جاہلیت میں ان کا نام عبدالعزیٰ تھا ، یہ عبدالرحمن بن عمرو بن بدر ہیں ، ایک قول کے مطابق یہ عبدالرحمن بن جبر بن حارثہ بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس ہیں ، جنہیں غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے ۔