مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16199
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ مَعْمَرِ بْنِ الْمُثَنَّى قَالَ : زَيْدُ بْنُ الْخَطَّابِ أَخُو عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ لِأَبِيهِ ، وَكَانَ أَسَنَّ مِنْ عُمَرَ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَإِسْنَادُهُ إِلَى أَبِي عُبَيْدَةَ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
ابوعبیدہ معمر بن مثنیٰ بیان کرتے ہیں : سیدنا زید بن خطاب رضی اللہ عنہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے باپ کی طرف سے شریک بھائی تھے اور یہ عمر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے بڑے تھے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور ابوعبیدہ تک اس کی سند کے رجال ثقہ ہیں ۔