مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَغَيْرِهِمْ ذَكَرَ لَهُمْ أَسْمَاءَهُمْ ، أَوْ وَفَيَاتِهِمْ ، أَوْ أَنْسَابَهُمْ . باب: صحابہ کرام کی ایک جماعت اور دیگر لوگوں کے بارے میں جو بات منقول ہےاُن کے اسماء ، ان کے سن وفات ، اُن کے نسب کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16192
عَنْ جُنَادَةَ بْنِ سَلْمٍ قَالَ : جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ بْنِ جُنَادَةَ بْنِ جُنْدُبِ بْنِ حَجَرِ بْنِ رِيَابِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ سُوَاةَ بْنِ عَامِرٍ ، وَكُنْيَةُ جَابِرٍ : أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، وَأُمُّ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ خَلْدَةُ بِنْتُ أَبِي وَقَّاصٍ ، أُخْتُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَجُنَادَةُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
جنادہ بن سلم بیان کرتے ہیں : سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بن سمرہ بن جنادہ بن جندب بن حجر بن رئاب بن حبيب بن سواة بن عامر ہیں ، ان کی کنیت ابوعبداللہ ہے اور سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کی والدہ ، خلدہ بنت ابووقاص ہیں ، جو سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، جنادہ نامی راوی کو ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔