مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي الْأَحْنَفِ بْنِ قَيْسٍ . باب: احنف بن قیس کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16190
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : الْأَحْنَفُ بْنُ قَيْسٍ مُخَضْرَمٌ ، وَاسْمُهُ : صَخْرُ بْنُ قَيْسِ بْنِ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُصَيْنِ بْنِ [ عُبَادَةَ بْنِ نَزَالِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعْدِ بْنِ زَيْدِ ] مَنَاةَ بْنِ تَمِيمِ بْنِ مُرَّةَ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : یہ احنف بن قیس ہے ، جنہیں ” مخضرم “ ہونے کا شرف حاصل ہے ( یعنی انہوں نے زمانہ جاہلیت اور زمانہ اسلام دونوں پائے ہیں ) ان کا نام صخر بن قیس بن معاویہ بن حصین بن عبادہ بن نزال بن مرہ بن عبید بن حارث بن عمرو بن سعد بن زید مناة بن تمیم بن مرہ ہے ۔