حدیث نمبر: 16133
وَفِي رِوَايَةٍ : قُلْنَا : أَصَحِبَهُ ؟ قَالَ : لَا ، وَلَكِنَّهُ قَدْ كَانَ عَلَى عَهْدِهِ قَدْ حَلَبَ وَصَرَّ . ¤ رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ ، وَالْبَزَّارُ بِبَعْضِهِ ، وَأَحَدُ أَسَانِيدِ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ ، غَيْرَ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ وَهُوَ ثِقَةٌ . ¤
محمد محی الدین

ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں : ہم نے دریافت کیا : کیا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی تھے ؟ تو انہوں نے ( یعنی معاویہ بن قرہ نے ) جواب دیا : جی نہیں ! وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تھے اور ( ان کی عمر اتنی تھی ) کہ دودھ دوہ لیتے تھے اور جانور باندھ لیتے تھے ۔
یہ تمام روایات امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں ، امام بزار نے ان میں سے کچھ روایات نقل کی ہیں ، امام أحمد کی اسانید میں سے ایک کے اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف معاویہ بن قرہ کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16133
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ صحیح
تخریج حدیث «اخرجه البزار فى المسند (2749) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (27/19) اخرجه احمد فى المسند (19/4)»