حدیث نمبر: 16104
عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِي قُشَيْرٍ يُقَالُ لَهُ : قُرَّةُ بْنُ هُبَيْرَةَ : أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : إِنَّهُ كَانَ لَنَا أَرْبَابٌ وَرَبَّاتٌ نَعْبُدُهُنَّ مِنْ دُونِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - فَدَعَوْنَاهُنَّ فَلَمْ يُجِبْنَ ، وَسَأَلْنَاهُنَّ فَلَمْ يُعْطِينَ ، فَجِئْنَاكَ فَهَدَانَا اللَّهُ بِكَ ، فَنَحْنُ نَعْبُدُ اللَّهَ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قَدْ أَفْلَحَ مَنْ رُزِقَ لُبًّا " . فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَلْبِسْنِي ثَوْبَيْنِ مِنْ ثِيَابِكَ قَدْ لَبِسْتَهُمَا . فَكَسَاهُ ، فَلَمَّا كَانَ بِالْمَوْقِفِ مِنْ عَرَفَاتٍ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " أَعِدْ عَلَيَّ مَقَالَتَكَ " . فَأَعَادَ عَلَيْهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " قَدْ أَفْلَحَ مَنْ رُزِقَ لُبًّا " . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ رَاوٍ لَمْ يُسَمَّ ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤
محمد محی الدین

بنو قشیر سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب ، جن کا نام سیدنا قرہ بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ ہے ، وہ بیان کرتے ہیں : وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ، انہوں نے کہا: پہلے اللہ تعالیٰ کے علاوہ ہمارے دوسرے مذکر اور مؤنث رب ہوتے تھے ، ہم انہیں پکارتے تھے وہ ہمیں جواب نہیں دیتے تھے ، ہم ان سے مانگتے تھے وہ کچھ نہیں دیتے تھے ، تو ہم آپ کے پاس آئے ، اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعے ہمیں ہدایت نصیب کی ، تو ہم اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں گے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : وہ شخص کامیاب ہو گیا جسے سمجھ داری عطا کر دی گئی ، انہوں نے عرض کی : یا رسول اللہ ! آپ اپنا لباس مجھے پہننے کے لئے دے دیں ، جو آپ نے پہنا ہوا ہے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ انہیں دے دیا ، عرفات میں جب آپ وقوف کیے ہوئے تھے ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تم اپنی بات میرے سامنے دہراؤ ! انہوں نے اپنی بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دہرائی ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تحقیق وہ شخص کامیاب ہو گیا جسے سمجھ بوجھ عطا کر دی گئی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک ایسا راوی ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے ، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16104
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (33/19)»