مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي لَقِيطِ بْنِ أَرْطَاةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت لقیط بن ارطاۃ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 16103
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ قَالَ : قَالَ لَقِيطُ بْنُ أَرْطَاةَ السُّكُونِيُّ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرِجْلَايَ مُعْوَجَّتَانِ لَا تَمَسَّانِ الْأَرْضَ ، فَدَعَا لِي ، فَمَشَيْتُ عَلَى الْأَرْضِ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقِ نَصْرِ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ جُنَادَةَ عَنْ أَبِيهِ ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ . ¤محمد محی الدین
عبدالرحمن بن عائذ بیان کرتے ہیں : سیدنا لقيط بن ارطاۃ سکونی رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، تو میری دونوں ٹانگیں ٹیڑھی تھیں ، وہ زمین کو سیدھی طرح مس نہیں کر سکتی تھیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دعا دی تو میں زمین پر چلنے کے قابل ہو گیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نصر بن خزیمہ بن جنادہ کے حوالے سے ان کے والد سے نقل کی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں ۔