مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي أَبِي مَرْيَمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابومریم رضی اللہ عنہ کا تذکرہ
حدیث نمبر: 16088
عَنْ أَبِي مَرْيَمَ قَالَ : غَزَوْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَفَعَ اللِّوَاءَ إِلَيَّ ، وَرَمَيْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ بِالْجَنْدَلِ ، فَأَعْجَبَهُ ، وَدَعَا لِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابومریم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ میں حصہ لیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جھنڈا میرے سپرد کیا ، میں نے اسے اپنے سامنے زمین میں گاڑ دیا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات اچھی لگی ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دعا دی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے ، اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے اور وہ ضعیف ہے ۔