مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي خَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوخیرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 16089
عَنْ أَبِي خَيْرَةَ قَالَ : كَانَتْ لِي إِبِلٌ أَحْمِلُ عَلَيْهَا ، فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ وَشَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَيْبَرَ - أَوْ قَالَ : حُنَيْنًا - وَكُنَّا نَحْمِلُ لَهُ الْمَاءَ عَلَى إِبِلِنَا ، وَكَانَتْ لِي بِالْمَدِينَةِ تِجَارَةٌ ، فَدَعَا لِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْبَرَكَةِ ، وَدَعَا لِوَلَدِي . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوخیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میرا ایک اونٹ تھا ، جس پر میں سامان لادا کرتا تھا ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ خبیر میں ( راوی کو شک ہے ، شاید یہ الفاظ ہیں : ) غزوہ حنین میں شریک ہوا ، ہم اپنے اونٹ پر پانی لادا کرتے تھے ، مدینہ منورہ میں میرا تجارت کا کام ہوتا تھا ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے برکت کی دعا کی تھی ، آپ نے میری اولاد کے لئے بھی دعا دی تھی ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔