حدیث نمبر: 16087
عَنْ أَبِي عَقِيلٍ الْبُدَيْلِيِّ قَالَ : أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَآمَنْتُ بِهِ وَصَدَّقْتُ ، وَسَقَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - شَرْبَةَ سَوِيقٍ ، شَرِبَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوَّلَهَا ، وَشَرِبْتُ آخِرَهَا ، فَمَا زِلْتُ أَجِدُ بَلَّتَهَا عَلَى فُؤَادِي إِذَا ظَمِئْتُ ، وَبَرْدَهَا إِذَا أَضْحَيْتُ . ¤ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤
محمد محی الدین

سیدنا ابوعقیل بدیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ، میں آپ پر ایمان لے آیا ، میں نے آپ کی تصدیق کی ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ستو کا مشروب پلایا ، جس کا ابتدائی حصہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا تھا ، اور اس کا آخری حصہ میں نے پیا ، اُس کی ٹھنڈک ہمیشہ مجھے اپنے سینے میں محسوس ہوتی ہے ، جب بھی میں پیاسا ہوتا ہوں اور اُس کی ٹھنڈک ہر دن کے وقت مجھے محسوس ہوتی ہے ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال سے میں واقف نہیں ہوں ۔

حوالہ حدیث مجمع الزوائد ومنبع الفوائد / كتاب المناقب / حدیث: 16087
درجۂ حدیث محدثین: إسنادہ ضعیف
تخریج حدیث «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (386/22)»