مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ . باب: اسلام اور ایمان کا بیان
عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : " الْإِسْلَامُ عَلَانِيَةٌ ، وَالْإِيمَانُ فِي الْقَلْبِ " . قَالَ : ثُمَّ يُشِيرُ بِيَدِهِ إِلَى صَدْرِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ . قَالَ : ثُمَّ يَقُولُ : " التَّقْوَى هَا هُنَا ، التَّقْوَى هَا هُنَا " . ¤ رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِتَمَامِهِ ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ مَا خَلَا عَلِيَّ بْنَ مَسْعَدَةَ ، وَقَدْ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَأَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ مَعِينٍ ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ . ¤سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تھے : ” اسلام علانیہ ہوتا ہے ، اور ایمان دل میں ہوتا ہے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینے کی طرف اپنے دست مبارک کے ذریعے تین مرتبہ اشارہ کیا ، پھر آپ نے ارشاد فرمایا : تقویٰ یہاں ہے ، تقویٰ یہاں ہے ۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے مکمل روایت کے طور پر نقل کی ہے ، جبکہ امام بزار نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے علی بن مسعدہ نامی راوی کے علاوہ ، اس کے تمام رجال صحیح کے رجال ہیں ، اور اُسے بھی ابن حبان ، ابوداؤد طیالسی ، ابوحاتم اور ابن معین نے ثقہ قرار دیا ہے ، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔