مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب الإيمان— ایمان کے بارے میں روایات
بَابٌ فِيمَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ . باب: اس شخص کا بیان جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے
حدیث نمبر: 16
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَيْضًا قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " مَنْ قَالَ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُخْلِصًا - دَخَلَ الْجَنَّةَ " . ¤ رَوَاهُ الْبَزَّارُ ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ ، إِلَّا أَنَّ مَنْ رَوَى عَنْهُمَا الْبَزَّارُ لَمْ أَقِفْ لَهُمَا عَلَى تَرْجَمَةٍ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ سے ہی یہ روایت منقول ہے : وہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے : ”جو شخص اخلاص کے ساتھ یہ کہے : کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے وہ جنت میں داخل ہو گا “
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اس کے رجال ثقہ ہیں البتہ امام بزار نے جن دو حضرات سے اسے نقل کیا ہے میں ( یعنی امام ہیشمی ) اُن کے حالات سے واقف نہیں ہو سکا ۔