مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَرْقَمِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت عبداللہ بن ارقم رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15987
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : هُوَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْأَرْقَمِ بْنِ عَبْدِ يَغُوثَ بْنِ وَهَبِ بْنِ عَبْدِ مَنَافِ بْنِ زُهْرَةَ ، وَأُمُّهُ عَمْرَةُ بِنْتُ الْأَرْقَمِ بْنِ هَاشِمِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ . كَانَ قَدْ عَمِيَ قَبْلَ وَفَاتِهِ . وَكَانَ كَاتِبًا لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَعَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : یہ سیدنا عبدالله رضی اللہ عنہ بن ارقم بن عبدیغوث بن وہب بن عبدمناف بن زہرہ ہیں ، ان کی والدہ عمرہ بنت ارقم بن ہاشم بن عبدمناف ہیں ، یہ وفات سے پہلے نابینا ہو گئے تھے ، یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے لئے کتابت کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں ۔