مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي نُعَيْمٍ النَّحَّامِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 15985
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ : وَهُوَ نُعَيْمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَسَدِ بْنِ عَبْدِ عَوْفِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُوَيْجِ بْنِ عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ . وَإِنَّمَا سُمِّيَ النَّحَّامَ ؛ لِأَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : " سَمِعْتُ نَحْمَةً فِي الْجَنَّةِ " . وَالنَّحْمُ : الصَّوْتُ . ¤محمد محی الدین
امام طبرانی بیان کرتے ہیں : یہ سیدنا نعیم رضی اللہ عنہ بن عبداللہ بن اسد بن عبدعوف بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب ہیں ۔ ان کا نام ” نحام “ اس لئے رکھا گیا کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ” میں نے جنت میں ” نحمہ “ سنی ہے ۔ “ اور لفظ ” نحم“ کا مطلب ” آواز “ ہے ۔