مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي صَفْوَانَ بْنِ عَسَّالٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو کچھ منقول ہے
عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ قَالَ : وَفَدْتُ فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، وَإِنَّمَا حَمَلَنِي عَلَى الْوِفَادَةِ لُقِيُّ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ وَأَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَقِيتُ صَفْوَانَ بْنَ عَسَّالٍ الْمُرَادِيَّ فَقُلْتُ لَهُ : هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : نَعَمْ ، وَغَزَوْتُ مَعَهُ اثْنَتَيْ عَشْرَةَ غَزْوَةً . رَوَاهُ أَحْمَدُ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ . ¤زر بن حبیش بیان کرتے ہیں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت میں ، میں وفد کے ساتھ حاضر ہوا ، میں اس وفد میں اس لئے شامل ہوا تھا ، تاکہ میری ملاقات سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے ہو جائے ، میری ملاقات سیدنا صفوان بن عسال مرادی رضی اللہ عنہ سے ہوئی ، میں نے ان سے دریافت کیا : آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے ، تو انہوں نے جواب دیا : جی ہاں اور میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بارہ غزوات میں شرکت بھی کی ہے ۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ، صرف عاصم بن بہدلہ کا معاملہ مختلف ہے اور اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے ۔