مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
وَعَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أُمِّ حَبِيبَةَ وَرَأْسُ مُعَاوِيَةَ فِي حِجْرِهَا وَهِيَ تُقَبِّلُهُ ، فَقَالَ لَهَا : " أَتُحِبِّينَهُ ؟ " . فَقَالَتْ : وَمَا لِي لَا أُحِبُّ أَخِي ! فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : " فَإِنَّ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُحِبَّانِهِ " . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ . ¤سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے ہاں تشریف لائے ، اس وقت سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا سر ان کی گود میں تھا اور سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا انہیں بوسہ دے رہی تھیں ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت لیا : کیا تم اس سے محبت کرتی ہو ؟ انہوں نے عرض کی : میں کیوں اپنے بھائی سے محبت نہ کروں ؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بے شک اللہ اور اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی اس سے محبت کرتے ہیں ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں ، جن سے میں واقف نہیں ہوں ۔