مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي خَالِدِ بْنِ الْوَلِيدِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15885
وَعَنْ قَيْسٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي حَازِمٍ - قَالَ : قَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ : مَا لَيْلَةٌ تُهْدَى إِلَى بَيْتِي فِيهَا عَرُوسٌ ، أَنَا لَهَا مُحِبٌّ وَأُبَشَّرُ فِيهَا بِغُلَامٍ بِأَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ لَيْلَةٍ شَدِيدَةِ الْجَلِيدِ فِي سِرِيَّةٍ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ أُصَبِّحُ بِهَا الْعَدُوَّ . رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
قیس بن ابوحازم بیان کرتے ہیں : سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا : ” جس رات میں ، میرے گھر میں دلہن لائی جائے ، جس عورت سے میں محبت کرتا ہوں ، اور پھر مجھے یہ بھی خوشخبری دی جائے کہ اس عورت سے میرے ہاں بیٹا ہو گا ، وہ رات میرے نزدیک اُس رات سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہو گی ، جو سخت رات ہو اور اس میں مہاجرین کی کوئی جنگی مہم ہو اور اگلے دن صبح دشمن پر حملہ کرنا ہو ۔ “
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔