مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت قیس بن سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15855
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ : لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَكَّةَ ، كَانَ قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ فِي مُقَدِّمَتِهِ بَيْنَ يَدَيْهِ بِمَنْزِلَةِ صَاحِبِ الشُّرْطَةِ ، فَكُلِّمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي قَيْسٍ أَنْ يَصْرِفَهُ عَنِ الْمَوْضِعِ الَّذِي وَضَعَهُ بِهِ ; مَخَافَةَ أَنْ يَتَقَدَّمَ عَلَى شَيْءٍ ، فَصَرَفَهُ عَنْ ذَلِكَ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ . ¤محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ تشریف لائے ، تو سیدنا قیس بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے ہر اول دستے میں یوں تھے جس طرح کوتوال ہوتا ہے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدنا قیس رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ مشورہ دیا گیا کہ وہ جس جگہ پر ہیں اُنہیں ہٹا دیا جائے ، اس اندیشے کے تحت کہ وہ کہیں آگے نہ بڑھ جائیں ، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس مقام سے ہٹا دیا ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں ۔