مجمع الزوائد ومنبع الفوائد
كتاب المناقب— مناقب کے بارے میں روایات
بَابُ مَا جَاءَ فِي أَبِي أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - باب: حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے بارے میں ، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15788
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ قَالَ : نَزَلَ عَلَيَّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكُنْتُ أَوَّلَ مَنْ نَزَلَ عَلَيْهِ . قُلْتُ : هُوَ فِي الصَّحِيحِ غَيْرَ قَوْلِهِ : وَكُنْتُ أَوَّلَ مَنْ نَزَلَ عَلَيْهِ . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ ، وَفِيهِ هَيَاجُ بْنُ بِسْطَامٍ التَّمِيمِيُّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ . ¤محمد محی الدین
سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ہاں پڑاؤ کیا ، میں وہ پہلا فرد تھا ، جس کے ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرے تھے ۔ ( علامہ ہیثمی فرماتے ہیں : ) میں یہ کہتا ہوں : یہ روایت ” صحیح “ میں مذکور ہے ، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں : ” میں وہ پہلا فرد تھا ، جس کے ہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرے تھے ۔ “
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ہیاج بن بسطام تمیمی ہے اور وہ ضعیف ہے ۔